ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں دنیا بھر میں افراتفری اورانسانی حقوق کی پامالیوں کا باعث بن رہی ہیں
امریکی تجزیہ کار:
نیوزنور 06 ستمبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے وائٹ ہاوس کی پالیسیوں کو امریکہ کےعالمی سطح پر تنہا پڑنے کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ اوردیگر عالمی اداروں کیلئے ایک سنگین خطرہ ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’مائلس ہویننگ‘‘نےوائٹ ہاوس کی پالیسیوں کو امریکہ کےعالمی سطح پر تنہا پڑنے کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ اوردیگر عالمی اداروں کیلئے ایک سنگین خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں دنیا بھر میں افراتفری اورانسانی حقوق کی پامالیوں کا باعث بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کی پاسداری سے متعلق آئی اے ای اےکی رپورٹ کو نظرانداز کیا۔
انہوں نے کہاکہ خارجہ پالیسی امور میں تمام امریکی صدور جھوٹ بولتے رہے ہیں ہم دیگر ممالک کے خلاف جھوٹ اورفریب پر لشکر کشی کرتے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے سینئر مشیر اوروکلا بارہا ٹرمپ کے فریب اورجھوٹ کو افشا کرچکے ہیں۔