دہشتگردی کے خلاف شام کی کامیابی سے پوری دنیا محفوظ ہوئی ہے
سینٹئر ریچرڈ بلیک:
نیوزنور 06 ستمبر/امریکہ کے ایک معروف سینٹئر نے شام میں امن واستحکام کی بحالی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ دمشق ملک میں باقی بچے دہشتگردوں کا بہت جلد صفایا کرنے میں کامیاب ہوگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں’’ریچرڈ بلیک ‘‘نے شام میں امن واستحکام کی بحالی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ دمشق ملک میں باقی بچے دہشتگردوں کا بہت جلد صفایا کرنے میں کامیاب ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کو دہشتگردی کے خلاف شامی فوج اورقیادت کی کامیابیوں پر خوش ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ شامی عوام فوج اورقیادت کہ جنہوں نے ملک میں اتحاد کو برقراراور سیکورٹی کو بحال کرنے میں اپنی تمام طاقت جھونک دی کی حامی ہے۔
امریکی سینٹئر نے کہاکہ جب شام اوراس کے اتحادی دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف برسرپیکار تھے اس وقت امریکہ ،برطانیہ ،سعودی عرب ،قطر اورترکی دہشتگردوں کی حمایت کررہے تھے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔