پوتن کا دورہ تہران ماسکو اور تہران کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی طرف ایک اور اہم قدم ہے
نیوز ایجنسی تاس کے ڈائریکٹر:
نیوزنور05ستمبر/روس کی معروف تاس نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر نے روسی صدر پوتن کے آئندہ ایران دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ تہران اور ماسکو کے درمیا ن قائم اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی طرف ایک اور قدم ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع کے ساتھ انٹریو میں ’’سر گئی میخالوف‘‘نے روسی صدر پوتن کے آئندہ ایران دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ تہران اور ماسکو کے درمیا ن قائم اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی طرف ایک اور قدم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے سے علاقائی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے کی نہ صرف علاقائی و عالمی اہمیت ہے بلکہ اسے ماسکو کے ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
اسے قبل روسی صدر کے ترجمان نے دیمتری پیسکوف نے پوتن کے دورہ تہران کی تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوتن مسئلہ شام پر 7ستمبر کو ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
انہوں نے کہا تھا کہ پوتن 7ستمبر کو تہران پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردوگان سے مسئلہ شام اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
- ۱۸/۰۹/۰۵