ٹرمپ جرمنی کو روس و چین کی طرف راغب کر رہے ہیں
میونخ سیکورٹی کانفرنس کے چیئرمین:
نیوزنور05ستمبر/میونخ سیکورٹی کانفرنس کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے اقدامات سے جرمنی کو روس و چین کی طرف رجحان کی ترغیب مل رہی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق میونخ سیکورٹی کانفرنس کے چیئرمین’’وولف گانگ ایشینگر‘‘ نے کہا کہ امریکی صدر کے اقدامات سے جرمنی کو روس و چین کی طرف رجحان کی ترغیب مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جتنا زیادہ اقتدار میں رہیں گے جرمنی میں امریکہ مخالف قوتوں کا اقتدار اور روس و چین کی طرف ان کا رجحان اتنا ہی زیادہ بڑھتا جائے گا۔
موصوف چیئر مین نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں جرمنی روس اور چین سے قریب ہوتا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ بارہا جرمنی کو اپنا نشانہ بناتے رہے ہیں پیؤ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں صرف پینتیس فیصد لوگ ہی ٹرمپ کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۰۵