اسرائیل نے شام پر 200 بار فضائی حملے کئے
اسرائیلی فوجی اہلکار:
نیوزنور05ستمبر/اسرائیل کے ایک فوجی اہلکار نے شام میں وہابی گروہوں کو مدد پہنچانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فضائی نے گذشتہ 18 ماہ میں شام پرکم سے کم 200 ہوائی حملے کئے ہیں ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک فوجی اہلکار نے شام میں وہابی گروہوں کو مدد پہنچانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فضائی نے گذشتہ 18 ماہ میں شام پرکم سے کم 200 ہوائی حملے کئے ہیں ۔
اسرائیلی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شام پر 202 بار فضائی حملے کئے ہیں اور ان حملوں میں اس نے شام اور ایران کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
اسرائیلی فوجی اہلکار کے مطابق ان حملوں میں 800 بموں سے استفادہ کیا گیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق شام میں اسرائیل اور سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشتگردوں کا آپسی تعاون جاری ہے۔
- ۱۸/۰۹/۰۵