ملک سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان علاقے کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں
احمد بن عبد العزیز:
نیوزنور 5ستمبر/ سعودی عرب کے ٹرمپ نواز بادشاہ ملک سلمان کے بھائی احمد بن عبد العزیز نے ملک سلمان اور اس کے بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یمن جنگ آج ہی بند ہوجانی چاہئے کیونکہ اس جنگ میں بیشمار بےگناہ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کے ٹرمپ نواز بادشاہ ملک سلمان کے بھائی احمد بن عبد العزیز نے ملک سلمان اور اس کے بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ آج ہی بند ہوجانی چاہئے کیونکہ اس جنگ میں بیشمار بےگناہ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
احمد بن عبدالعزیز نے لندن میں آل سعود کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور اس کے بیٹے محمد بن سلمان کی پالیسیوں کا آل سعود سے کوئی تعلق نہیں ہے ملک سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لندن میں مظاہرین نے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی رہائشگاہ کے باہر آۂ سعود کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔
احمد بن عبدالعزیز نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے بارے میں سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا کہ میری ارزو یہ ہے کہ یہ جنگ آج ہی بند ہوجائے کیونکہ اس جنگ میں بیشمار بےگناہ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچزں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔