جوہری معاہدے پر یورپ صحیح راستے پر نہیں چل رہا
ممتاز ایرانی شیعہ عالم دین:
نیوزنور 4ستمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتازشیعہ عالم دین اور ماہرین اسمبلی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے جبکہ امریکہ نے خلاف ورزی کی اور یورپ جو دعویٰ کرتا ہے کہ اس معاہدے کی حمایتی ہے اس معاہدے کی راہ میں تعمیری کردار ادا نہیں کررہا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ماہرین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ احمد جنتی‘‘نے کہاکہ ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے جبکہ امریکہ نے خلاف ورزی کی اور یورپ جو دعویٰ کرتا ہے کہ اس معاہدے کی حمایتی ہے، اس معاہدے کی راہ میں تعمیری کردار ادا نہیں کررہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ امریکہ ناقابل بھروسہ ہے اور اس پر اعتماد کرنے سے ہمیں سبق حاصل حاصل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین غیرمتعلقہ مسائل بالخصوص میزائل پروگرام کی بات کرکے، جوہری معاہدے کے نفاذ کی صحیح راہ پر نہیں چل رہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی جوہری معاہدے پر یورپ کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور رہبر معظم نے اس بات پر زوردیا کہ یورپ کو اپنی نیک نیتی کو ثابت کرنا چاہیئے۔
- ۱۸/۰۹/۰۴