شام میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں اقوام متحدہ خود اہم رکاوٹ ہے
رپورٹ:
نیوزنور 4ستمبر/ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ شام کی تعمیر نو سے متعلق امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رشیا ٹوڈ کے مطابق ذرائع ابلاغ کے ہاتھ لگنے والی اقوام متحدہ کی ایک دستاویز سے اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ عالمی ادارہ شام کو انسان دوستانہ امداد اس وقت تک فراہم نہیں کرے گا جب تک اس ملک میں انتقال اقتدار کا عمل انجام نہیں پاتااس سے پہلے اقوام متحدہ نے ایسی کسی بھی دستاویز کی سختی کے ساتھ تردید کی تھی۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق مذکورہ دستاویز میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ اسی وقت شام کی تعمیر نو کے لیے تیار ہوگی جب تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں کوئی سمھجوتہ طے پاجائے گا۔
چند روز قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاورف نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ اقوام متحدہ میں شام کی تعمیر نو اور انسانی دوستانہ امداد کی ترسیل کو انتقال اقتدار کے ساتھ مشروط کردیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے جب شامی فوج نے امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں کی جانب سے دہشتگردوں کی براہ راست حمایت اور ان کی جانب سے کھڑی کی جانے والے تمامتر مشکلات کے باوجود اپنے ملک کے تقریبا سبھی علاقوں کودہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
- ۱۸/۰۹/۰۴