ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں
روسی وزیر خارجہ:
نیوزنور 4ستمبر/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کرتا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں انسٹی ٹیوٹ اف انٹرنیشنل ریلشنز میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ’’سرگئی لاؤروف‘‘ نے کہا کہ روس ایران، عالمی تجارتی تنظیم اور اسی طرح اسرائیل فلسطین مصالحت کے حوالے سے امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کو ہر گز قبول نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جو اقدامات کر رہا ہے ان کا سفارت کاری سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس کے اقدامات کے نتیجے میں بہت سی عالمی کامیابیاں ضائع ہوتی جارہی ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو بحران شام کے حل کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار داد بائیس پینتالیس کی حمایت کرتا ہے اور شام کی تمیر نو اور انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کی کوشش جاری رکھے گا۔