نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایٹمی معاہدہ امریکہ کے بغیر بھی زندہ ہے

سه شنبه, ۴ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۵۱ ق.ظ


سابق امریکی وزیر خارجہ:

نیوزنور 4ستمبر/سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے ٹرمپ کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ معاہدہ امریکہ کے بغیر بھی باقی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سی بی ایس ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی وزیرخارجہ ’’ جان کیری ‘‘نے کہاکہ کسی بھی ملک نے ایران کی مانند ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معائنہ کاری اور جوابدھی کے حوالے سے یہ ایک سخت ترین معاہدہ ہے اور ایران نے اس پر پوری طرح سے عمل کیا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو برا معاہدہ قرار دیا ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ کہا کہ امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے نکل جانے کے باوجود روس، چین، فرانس، جرمنی اور برطانیہ سب مل کر اس معاہدے کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس آٹھ مئی کو ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور تہران کے خلاف  پابندیاں دوبارہ عائد کرنے اعلان کیا تھااورامریکہ نے چار نومبر تک ایران کی تیل و گیس اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات کو صفر تک پہنچانے کی بھی دھمکی دی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی