مغربی میڈیا کے منفی عزائم کے سدباب کیلئے اجتماعی تعاون ناگزیر ہے
ترک عہدیدار:
نیوزنور03 ستمبر/ ترکی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مغربی میڈیا کے منفی عزائم اور یکطرفہ رویے کے سدباب کے لئے ترقی پذیر ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں اجتماعی تعاون ناگزیر ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ متین اوغلو‘‘ نے کہا کہ مغربی دنیا کے تسلط کے خاتمے کے لئے ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے رکن ممالک کے درمیان دوطرفہ اور علاقائی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی میڈیا کے یکطرفہ اقدامات اور رویے کو روکنے کے لئے ہمیں چاہئے کہ ذرائع ابلاغ کے شعبے میں جدید وسائل اور سازوسامان کا استعمال کریں جس کی مدد سے ہم اپنی سرگرمیوں کے معیار کو مزید بہتر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی اقوام کو ایک دوسرے سے روشناس کرانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے لہذا ذرائع ابلاغ کے ذریعے خطی اقوام کے درمیان دوستی اور قربت کو مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔