عالم اسلام طاغوتی طاقتوں کے خلاف جامع حکمت عملی اختیار کرے
دوشنبه, ۳ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۳۶ ب.ظ
حماس کے ترجمان:
نیوزنور03 ستمبر/ تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہےکہ امریکہ اور اسرائیل دونوں طاغوتی طاقتیں ہیں اور عالم اسلام کو ان طاغوت قوتوں کے خلاف جامع اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نےامریکہ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل دونوں طاغوتی طاقتیں ہیں اور عالم اسلام کو ان طاغوت قوتوں کے خلاف جامع اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔
سامی ابو زھری نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینی قوم کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی سازشوں میں سرگرم ہیں۔
ابو زھری نےمزید کہاکہ امریکی طاغوت کے خلاف پوری مسلم امہ کو متحد ہونا ہو گا۔