سعودی عرب اور امارات عمان پر دباؤ ڈال کریہ کوشش کررہے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو منقطع کردے
امریکی تھنک ٹینک:
نیوزنور03 ستمبر/ایک امریکی تھینک ٹینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات عمان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ علاقے کے حالات و واقعات اور خاص طور پر ایران کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں اپنا موقف تبدیل کرے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی تھینک ٹینک’’اسٹراٹفور‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمان کی کوشش ہے کہ وہ علاقائی اور عالمی واقعات اور بحرانوں میں غیر جانبدار رہنے اور تعلقات میں توازن کی اپنی پالیسی پر قائم رہے اور خلیج فارس کے ملکوں کے تنازعات میں وہ کسی کا ساتھ نہ دے لیکن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات عمان پر دباؤ ڈال کریہ کوشش کررہے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو منقطع کردے۔
اسٹراٹفور نے لکھا کہ ریاض اور ابوظہبی چاہتے ہیں کہ عمان بھی ان کی ہی پالیسیوں پر عمل کرے اسی لئے وہ عمان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی معاملات روک دے۔