امریکہ کا افغانستان میں مستقل قیام کا ارادہ ہے
بین الاقوامی امور کے امریکی ماہر:
نیوزنور03 ستمبر/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت کا تشدد زدہ افغانستان سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ اس ملک میں جاری جنگ سے پنٹاگن کو سالانہ اربوں ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’برین بیکر ‘‘نے ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ واشنگٹن حکومت کا تشدد زدہ افغانستان سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ اس ملک میں جاری جنگ سے پنٹاگن کو سالانہ اربوں ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنٹاگن افغانستان کی عوام کے خلاف مسلسل جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2001ء سے امریکہ اوراسکے اتحادی افغان عوام کا قتل عام اور انہیں اپنے حقوق سے محروم رکھتے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنٹاگن کا یہ بیان کہ افغانستان میں امریکہ کی فتح قریب ہے محض ایک دھوکہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں شکست سے دوچار ہے اور آئندہ دہائیوں تک وہ یہاں کامیاب ہونے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنٹاگن افغانستان میں جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے کیونکہ یہ جنگ اس کیلئے دودھ دینے والی گائے جیسی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ کا افغانستان میں مستقل قیام کا ارادہ ہے۔