نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی دفاعی تجزیہ کار:

نیوزنور03 ستمبر/شام کے ایک دفاعی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ صوبہ ادلب سے تکفیری دہشتگرد گروہوں کے کمانڈروں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’محمد عیسیٰ ‘‘نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ صوبہ ادلب سے تکفیری دہشتگرد گروہوں کے کمانڈروں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شامی فوج ادلب صوبے میں وسیع پیمانے پر انسداد دہشتگردی آپریشن شروع کرنے جارہی ہے اس لئے اس علاقے میں سرگرم مغرب کے حامی تکفیری دہشتگردوں کےپاس محدود آوپشنز ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی کہ ادلب میں ابھی بھی 50 ہزار دہشتگرد موجود ہیں اورترکی ،فرانس اورامریکہ سمیت کوئی بھی ملک دہشتگردوں کی اتنی تعداد اس علاقے میں تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ ادلب صوبے میں دہشتگردوں کو دیگر ممالک میں استعمال کرنا چاہتا ہے اس لئے وہ بعض کمانڈروں کو ترکی کے راستے لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شامی فوج نے مذکورہ صوبے میں  دہشتگردوں  کے خلاف آپریشن چلانے کی سبھی تیاریاں  مکمل کی ہیں۔

اپریل 2006ء میں اسی طرح کی ایک پیشرفت میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے بعض عناصر کو امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی طرف سے شام وعراق سے لیبیا منتقل کیاگیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق قریب پانچ ہزار داعشی دہشتگردوں کو عراق وشام سے لیبیا منتقل کیا گیاتھا ۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی