واپسی مارچ نے صیہونی نواز عرب بادشاہتوں کے اسرائیل کے ساتھ روابط قائم کرنے کے خواب کو چکنا چور کردیا
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان:
نیوزنوریکم ستمبر/جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا ہے کہ واپسی مارچ کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور واپسی مارچ کے نتیجہ میں بہت سے ممالک کی اسرائیل سے روابط کی خواہش مٹی میں مل گئی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان ’’داود شہاب ‘‘ نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہا کہ واپسی مارچ کامیابی سے ہمکنار ہوگی اورواپسی مارچ کے نتیجہ میں بہت سے ممالک کی اسرائیل سے روابط کی خواہش مٹی میں مل گئی ہے۔
انہوں نے کہ واپسی مارچ دو محازپر لڑرہی ہے اول صہیونی حکومت کے خلاف آزادی کی جنگ اور سازش کاروں کے عزائم کو ناکام بنانا اور دوسرا محاذ آگاہی اور صحیح معلومات دنیا تک پہچانا۔
موصوف ترجمان نے کہاکہ بہت سے عرب ممالک کی خواہش تھی کہ اسرائیل سے رسمی طور پر اور بغیر کسی جھجک کے روابط قائم کریں لیکن واپسی مارچ نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
داود شہاب نے مزید کہا کہ واپسی مارچ اپنے ہدف کی جانب گامزن ہے اور اللہ نے چاہا تو اسرائیل کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے میں کامیاب ہوجائے گا۔