نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امام خامنہ ای :

 نیوزنور12مئی/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتحاد ، یکجہتی اور علمی پیشرفت و ترقی کو عالم اسلام کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایاہے کہ دنیائے اسلام کو علم کے تمام شعبوں میں سنجیدگی کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کی ضرورت ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے’علوم اسلامی کی پیدائش اور فروغ میں شیعہ کردار پر مبنی ‘بین الاقوامی اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں  اتحاد ، یکجہتی اور علمی پیشرفت و ترقی کو عالم اسلام کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایاکہ آج دنیائے اسلام کو علم کے تمام شعبوں میں سنجیدگی کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کی ضرورت ہے۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالم اسلامی میں جاری بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ مغربی ممالک کی طرف سے اسلامی بیداری کو روکنے کے باوجود دنیا میں لوگوں کا رجحان اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے جو تابناک مستقبل کا مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی دشمن کی دیرینہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ آج مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قوی نقاط کو پہچان کر ان سے اسلامی  اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے میں مدد لینی چاہیے۔

آپ  نے اسلامی تاریخ میں  اسلامی اور طبیعی علوم کے فروغ اور سربلندی کے سلسلے میں شیعوں کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ اسلام کے فروغ میں شیعہ آثار نے اہم اور گرانقدر حصہ ادا کیا ہے اور اُمت مسلمہ کو ان آثار کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ آثار اُمت مسلمہ کے لئے افتخار اور یکجہتی کا باعث بنیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے مزید  عالمی سامراجی طاقتوں کی منہ زوری  اور عالم اسلام کے خلاف ان کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایاکہ بہت سے اسلامی ممالک کے حکمراں  عالمی سامراجی طاقتوں کی پیروی اور ہمراہی کرکے عالم اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ہمیں اس صورتحال کو علمی پیشرفت اور ترقی کے ذریعہ تبدیل کرنا چاہیےاور عالم اسلام کو ایک بار پھر انسانی تمدن کی بلندیوں تک پہنچانا چاہیے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی