نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


دفتر اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق :

 نیوزنوریکم ستمبر/اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کے ذمہ دارادارے اونروا کی مالی امداد بند کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مرکز’’اوچا‘‘ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اونروا کی امداد بند کیے جانے کے بعد یورپی یونین کی طرف سے جتنی امداد کا اعلان کیا گیا ہے اس سے اونروا کی مالی ضرورت پوری نہیں ہوتی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری،امریکہ اور  یورپ کو اونروا کی غیر مشروط امداد جاری رکھنی ہوگی اور اگر یہ امداد بند ہوتی ہے تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے  کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اونروا کی ساری امداد بند کرنا چاہتے ہیں اور اسے قبل بھی امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ اونروا کی مالی امداد بند کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں صرف  اس پرعمل درآمد کا اعلان کرنا باقی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی