نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

60 فیصدامریکیوں کا ٹرمپ پرعدم اعتماد کا اظہار

شنبه, ۱ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۵۵ ب.ظ


سروے:

 نیوزنوریکم ستمبر/امریکہ میں ہوئی ایک سروے کے مطابق  امریکہ کے 60 فیصد شہریوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی جانب سے کی گئی ایک سروے کے مطابق 60 فیصد شہریوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کارکردگی کو نامنظور کردیا ہے جبکہ نصف کے قریب شہریوں نے ان کےمواخذے کی حمایت کی ہے۔

سروے کے مطابق  امریکہ کےصرف 36 فیصد عوام نے ٹرمپ کی صدارتی کارکردگی کو قبول کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے حوالے سے حالیہ سروے 26 اگست سے 29 اگست کے دوران ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب ٹرمپ کے صدارتی مہم کے سابق چیئرمین پال مینافورٹ کو ٹیکس اور بینک فراڈ میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور سابق اٹارنی مائیکل کوہن نے ٹرمپ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خواتین کو خاموش کرنے کے لیے رقم ادا کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

سروے میں بالغ رائے دہی کی بنیاد پر ایک ہزار 3 شہریوں سے رائے طلب کی گئی تھی۔

ری پبلیکز اور ڈیموکریٹکس کی جانب سے ٹرمپ کی مقبولیت کے حوالے سے سروے کے نتائج میں واضح طور پر اختلاف سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل ہونے والے ایک سروے میں 40 فیصد شہریوں نے ٹرمپ کی کارکردگی پر اطمینان اور 56 فیصد نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی