نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

شامی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کی علمبردار

شنبه, ۱ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۴۵ ب.ظ


شامی وزارت خارجہ:

نیوزنوریکم ستمبر/شامی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام کی حکومت دہشتگردی خاص طور پر داعش ، جبہت النصرہ اور دیگرسبھی دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ کی علمبردار ہے اور وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشتگردوں سے جنگ کر رہی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نےکہا ہے کہ دمشق کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے حملے کی دھمکیوں کا مقصد دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے۔

 شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شام کی حکومت اور فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے عین مطابق انجام دے رہی ہے۔

 بیان میں دہشتگردوں کی حمایت اور شام میں سیاسی شکست پر پردہ ڈالنے کی مغرب کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ان ملکوں نے گذشتہ سات برسوں کے دوران اربوں ڈالر کے ہتھیار دہشتگردوں کو فراہم کرکے شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے لئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دمشق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبہ ادلب میں موجود دہشتگردوں کا صفایاکرکے اس علاقے میں موجود بیس لاکھ سے زائد عام شہریوں کو نجات دلائے۔

 شامی حکومت نے اپنے بیان میں مغربی ملکوں کی تشہیراتی مہم کی آڑ میں دہشتگرد گروہوں کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ دہشتگردوں کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بند کرائے اور امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کے ذریعے شام پر حملے کی دھمکی کی جو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے مذمت کرے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ ،برطانیہ اور فرانس نے گذشتہ اکیس اگست کو اپنے بیان میں شامی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتی ہےیہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ اور مغربی ملکوں نے ماضی میں بھی شام کے علاقوں غوطہ اور دوما میں شامی فوج کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا تھا تاہم وہ اپنے اس الزام ثابت نہیں کرسکےاور ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر یہ حقیقت سامنے آئی تھی کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال امریکہ اور مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے ہی کیا تھا تاکہ اس کے ذریعے شام پر مغربی ملکوں کے فوجی حملوں کا راستہ ہموار کرسکیں۔

 واضح رہے کہ شام کا صوبہ ادلب بدستور دہشتگردوں کے قبضے میں ہے اور شامی فوج اس صوبے کو داعش، جبہت النصرہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کے قبضے آزاد کرانے کے لئے خود کو تیار کر رہی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی