یورپ نے شام میں منفی کردار ادا کیا
جمہوریہ چک کے وزیر اعظم:
نیوزنوریکم ستمبر:جمہوریہ چک کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے شام میں منفی کردار ادا کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’فراونٹا ڈینس ‘‘نےکہاکہ یورپی یونین نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے شام میں منفی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو شام مخالف مؤقف ترک کرکے اس ملک میں جاری بحران کو حل کرنے کی روس اورایران کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کی شام مخالف پالیسیوں نے خود یورپی ممالک کیلئے سنگین مسائل کھڑے کئے ہیں۔
اسے قبل چک وزیر اعظم جان حماسیق نے اعلان کیا کہ ان کا ملک عراق وشام میں امن واستحکام کی بحالی اور دونوں ممالک میں تعمیر نو کے کام میں اہم کردارادا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے سے پناہ گزینوں کا سیلاب یورپ کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے اس لئے یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ شام اورعراق میں جاری تنازعات کو فوری حل کرنے کیلئے کردار اد اکریں ۔
- ۱۸/۰۹/۰۱