شام پر امریکی حملے کی دھمکیوں کا مقصد ادلب میں تکفیری گروہوں کو تحفظ دینا ہے
شیخ علی داموش:
نیوزنوریکم ستمبر:لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدارنے کہا ہے کہ عرب جمہوریہ شام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بہانے وسیع پیمانے پر حملے کرنے کی امریکی دھمکیوں کا مقصد اس ملک خاص کر ادلب میں تکفیری دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ علی داموش ‘‘نےکہاکہ عرب جمہوریہ شام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بہانے وسیع پیمانے پر حملے کرنے کی امریکی دھمکیوں کا مقصد اس ملک خاص کر ادلب میں تکفیری دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراس کے بعض اتحادی ادلب صوبے کو تکفیری دہشتگرد گروہوں سے آزاد کرانے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہوں سے ادلب کی آزادی امریکہ اوراس کے مغربی وعلاقائی اتحادیوں کی بڑی شکست ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادی ادلب پر اپنے حمایتی دہشتگردوں کے ذریعے قبضہ جاری رکھ کر دمشق حکومت پر دباؤ جاری رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکہ اوردیگر ممالک کی فورسز جو دمشق اوراقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر اس ملک میں موجود ہیں کو فوری طورپر علاقے سے نکل جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ شامی فورسزا وراس کے اتحادیوں نے شام کے ہر علاقے کو امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے آزاد کرانے کا عزم کررکھا ہے۔
- ۱۸/۰۹/۰۱