نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


محمد صادق کوشکی:

نیوزنوریکم مئی/بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے  علاقے میں سعودیہ کی موجودہ  پوزیشن کے بارے میں کہاہے کہ ریاض کو گزشتہ سالوں سے علاقے میں ہر محاذ پر ذلت آمیز شکست کاسامناہے شام ،یمن اور لبنان علاقے میں سعودیہ کی شکستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر‘ محمد صادق کوشکی’ نے  علاقے میں سعودیہ کے موجودہ  پوزیشن کے بارے میں کہاہے کہ ریاض کو گزشتہ سالوں سے علاقے میں ہر محاذ پر ذلت آمیز شکست کاسامناہے شام ،یمن اور لبنان علاقے میں سعودیہ کی شکستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب   نہ  صرف ان ممالک میں ناکام رہاہے بلکہ اپنے ہمسایہ ملک قطر کو بھی مرغوب کرنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے ایران کےخلاف علاقے میں  سعودیہ کی پراکسی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ  اپنے ناپاک منصوبوں کو لاگو کر نے کے لئے سعود ی حکام کا استعمال کررہاہے۔

انہوں  نے کہا کہ واشنگٹن  نہ صرف سعودیہ کو ایران کی مخالفت جاری رکھنے بلکہ اس وہابی حکومت کو  زیادہ سے زیادہ امریکی ہتھیارخریدنے پر مائل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودیہ نے اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی علاقے میں  کسی بھی طرح کی کامیابی حاصل نہیں کی اوراسے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کیوں ریاض کی علاقائی  اسٹریٹجی ناکام رہی۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

 یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوکے رہ گیا جبکہ دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت کی وجہ سے ستر فی صد آبادی کو بھوک مری اور مختلف طرح کی بیماریوں کا سامنا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی