نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسی  مندوب:

ادلب میں مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچانے کے بجائے ہتھیار ڈال دیں

نیوزنور 31اگست/مغربی شام میں کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچائے جانے کی قیاس آرائیوں اور خدشات میں شدت کے بعد روسی حکام نے شام کے سرکاری اداروں کے خلاف ہر قسم کے حملے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نبنزیا نے خبردار کیا  کہ شام پر کوئی بھی حملہ غیر قانونی ہوگا کیونکہ سلامتی کونسل نے اس قسم کے حملے کی اجازت نہیں دی ہے۔

نبنزیا نے شمال مغربی شام کے شہر ادلب میں موجود دہشت گردوں اور ان کے سرغنوں کو بھی خبردار کیا  کہ وہ کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچانے کے بجائے ہتھیار ڈال دیں۔

مغربی ملکوں اور دہشت گردوں کی تیار کردہ مشترکہ سازش کے تحت دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کیمیائی مواد اور زہریلی گیسوں کو پھیلا کر یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ شام کی فوج نے اس علاقوں میں کیمیائی حملے کیے ہیں۔مغربی ملکوں کا حمایت یافتہ وائٹ ہیلمٹ گروپ اس ڈرامہ میں سب اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وائٹ ہیلمٹ گروپ امریکہ اور برطانیہ کے خفیہ اداروں نے سن دوہزار تیرہ میں قائم کیا تھا۔ اس گروہ کا کام بظاہر دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں عام لوگوں کو امداد پہنچانا ہے لیکن عملی طور پر یہ گروہ شامی عوام اور حکومت کے خلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے حامی مغربی ملکوں کی انٹیلی جینس ایجنسیوں کے بازو کے طور پر کام کرتا ہے۔اس سے پہلے سوئیڈش ڈاکٹروں کے ایک گروپ سوئیڈ ایچ آر نے اپریل دوپزار اٹھارہ میں انکشاف کیا تھا کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ نے جو خود کو شامی بچوں کا نجات دہندہ قرار دیتا ہے، لمبی سوئیوں کے ذریعے بچوں کے سینے میں ایڈرلین انجیکٹ کی تھی تاکہ انہیں کیمیائی حملے سے متاثر بنا کر دنیاکے سامنے پیش اور ان کی تصاویر مغربی میڈیا کو فراہم کرے۔

سوئیڈش ڈاکٹروں کے مطابق  وائٹ ہیلمٹ گروپ شامی بچوں کو کیمیائی حملوں کا شکار ثابت کرنے اور اپنے ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے بچوں کو کیمیائی مواد سے بچانے والی دواؤں کے بجائے بے ہوش کرنے والی دوائیں حتی منشیات انجیکٹ کرتا ہے اور یہ بجے ہائی ڈوز کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔اب ایک بار پھر شام کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے شامی فوج پر ممکنہ کیمیائی حملوں کے الزامات لگانے کے لیے قیاس آرائیوں کا بازار گرم کیا جارہا ہے۔اس ڈرامے کے تحت امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے اپریل دوہزار اٹھارہ میں دمشق کے علاقے دوما میں مشکوک کیمیائی حملوں کا بہانہ بنا کر شام کی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔اکثر مبصرین کا کہنا ہے کہ جب بھی شامی فوج کو دہشت گردوں کے حلاف نمایاں کامیابی حاصل ہونے لگتی ہے، مغربی ممالک شامی حکومت کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کا سلسلہ زور و شور کے ساتھ شروع کردیتے ہیں۔

شام

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی