نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


زید رعدالحسین:

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے بعد آنگ سانک سوچی کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا

نیوزنور 31اگست/اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سابق سربراہ نے کہاہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے بعد آنگ سانک سوچی کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سابق سربراہ زید رعدالحسین  نے ایک بیان میں کہا کہ کہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو میانمار فوج کی ترجمانی کرنے کے بجائے مسلمان اقلیت کے حق میں بات کرنی چاہیے تھی اور فوج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی مذمت کرنی چاہیے تھی مگر وہ ان کا دفاع کرتی رہیں۔

زید رعدالحسین  نے کہا کہ سوچی نے اس معاملے پر جو معذرت خواہانہ رویہ اختیارکیا وہ انتہائی قابل افسوس ہے اس  سے بہتر تھا کہ وہ خاموش رہتیں حالانکہ رہنما کے طور پر وہ بہت کچھ کرنے کی پوزیشن میں تھیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا اپنی حالیہ رپورٹس میں کہنا تھا کہ میانمارکے آرمی چیف اوردیگر اعلیٰ فوجی افسران روہنگیا مسلمانوں  کے قتل عام میں ملوث ہیں جب کہ  آنگ سان سوچی ان مظالم کو روکنے میں ناکام رہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی