نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حماس کے ترجمان:

 نیوزنور29اگست/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان  نے صدر محمود عباس کی قیادت میں قائم فلسطینی اتھارٹی کو قومی مصالحتی کوششوں کو ناکام بنانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان’’ حازم قاسم‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس کا قومی مصالحت کے لیےمصر کی طرف سے جاری کوششوں میں تعاون نہ کرنا قضیہ فلسطین کے تصفیے کی امریکی اور صہیونی سازشوں میں دشمن کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ حماس فلسطینی قوم کے ساتھ ہے اور وہ فلسطینی اتھارٹی کو امریکہ اور اسرائیل کے مذموم عزائم فلسطینیوں پر مسلط کرنے اور قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

واضح رہے کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصر کی کوششوں سے مصالحتی کوششیں جاری ہیں حماس اور فتح کی قیادت قاہرہ کے میراتھن دورے جاری رکھے ہوئے ہے مگر صدر عباس اور تحریک فتح کی جانب سے مصالحتی عمل کو مسلسل سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔

فلسطین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی