نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

دشمن میڈیا کے ذریعے تفرقہ پھیلانے کی سازش کر رہا ہے

چهارشنبه, ۲۹ آگوست ۲۰۱۸، ۱۲:۲۵ ب.ظ


آیت اللہ شیخ محسن اراکی :

نیوزنور29اگست/مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ آج شیعہ اور سنی مذاہب کے اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ تفرقہ انگیزی ہے جس کو اسلام دشمن طاقتیں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل ’’آیت اللہ اراکی‘‘ نے کہا کہ آج شیعہ اور سنی مذاہب کے اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ تفرقہ انگیزی ہے جس کو اسلام دشمن طاقتیں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی اس موضوع پر بات کرتے رہے ہیں جس کی عملی شکل آج واضح طور پر عالم اسلام کے سامنے ہے۔

موصوف سربراہ نے کہا کہ آج دینا کے سامنے عراق ، شام، یمن اور بحرین میں تفرقہ پھیلانے والے عناصر کو عالم اسلام نے بخوبی پہچان لیا ہے کہ یہ تمام جنگیں اور لڑایاں فرقہ وارانہ نہیں بلکہ اسلام دشمن سازشیں ہیں اورآج اگر خبروں پر نظر ڈالی جائے تو واضح ہوجاتا ہے شام میں جگہ جگہ ہونے والے دھماکوں کے پیچھے کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عقل مند اور با ضمیر انسان اس بات کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ ان تمام فرقہ وارانہ جنگ میں ایران کا کردار مثبت اور برادر ممالک کی درمیان صلح پسندانہ ہےفلسطین ، بوسنیاں اور آج یمن اور شام کے سلسلے میں ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے اور ایران نے اپنے اسلامی فریضہ کو انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کے سب کے لیے واضح ہے ایک تفرقہ آمیز فضاء قائم کی جا چکی ہے اور دشمن چینلز اور دوسرے ذرایع سے تفرقہ انگیزی میں مشغول ہے تو اس سلسلے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بیداری ، ہوشیاری اور بصیرت سے کام لیکر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

آیت اللہ شیخ محسن اراکی نے مزید پشت پردہ عناصر کی شناخت اور ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری آمادگی،تقوا الہٰی اختیار کرنا جو مومن کی سب سے بڑی طاقت ہے کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی