قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ حکومت کے قریبی تعلقات پر یونانی عوام شرمسار ہے
یونانی عوام :
نیوزنور29اگست/اسرائیل کے ساتھ یونان کے فوجی و اقتصادی تعاون اور امریکہ کی جانب سے سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے خلاف یونان کے عوام نے ایتھنز میں یونان کی وزارت خارجہ کے سامنے اجتماع کیا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یونان کے فوجی و اقتصادی تعاون اور امریکہ کی جانب سے سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے خلاف یونان کے عوام نے ایتھنز میں یونان کی وزارت خارجہ کے سامنے اجتماع کیا اور شدید احتجاج کیا۔
ربیکون گروہ کے طرفداروں نے فلسطین کے پرچم اور ان شہدا کی تصاویر جو امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کئے جانے کے موقع پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں کے ساتھ وزارت خارجہ کے احاطے میں داخل ہو کر احتجاج کیا۔
اس گروہ کے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یونان کی حکومت کو بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات اور یا کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کرنا چاہئے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ نسل پرستی کی شکار فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔