نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فرانسیسی تجزیہ کار :

نیوزنور 29اگست/فرانس کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں  یمن مخالف اتحاد نے اس  غریب ترین عرب ملک کو تباہ کرکے  یہاں انسانی المیہ پیدا کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی محقق ’’فرانکوئس بورگا‘‘نےکہاکہ سعودی عرب کی قیادت میں  یمن مخالف اتحاد نے اس  غریب ترین عرب ملک کو تباہ کرکے  یہاں انسانی المیہ پیدا کیا ہے

انہوں نے کہاکہ  یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں فرانس ،برطانیہ اور امریکہ جیسے مغربی ممالک کے اقتصادی مفادات جڑے ہوئے ہیں کیونکہ یہ ممالک سعودی جنگی اتحاد میں شامل ممالک کو اربوں ڈالر کے ہتھیا رفراہم کررہے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی جنگی اتحاد نے یمن کو پوری طرح سے تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے اس ملک میں  انسانی المیہ  پیدا ہوا ہے۔

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی پالیسیاں علاقے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم یمن میں کسی بھی طرح کی ڈیلومیسی اور سیاسی عمل کی کامیابی سے خوفزدہ ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سعودی عرب اوراماراتی رژیموں کو یہ محسوس ہورہا ہے کہ یمن میں کسی بھی طرح سیاسی استحکام خود ان کے حکومتوں کا زوال کا موجب بنے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ  مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے  اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی