یورپی ممالک جے سی پی او کے ذریعے خود کو امریکہ سے نجات دلانے کی کوشش کررہے ہیں
سرگرم امریکی کارکن :
نیوزنور 29اگست/ایک معروف امریکی سرگرم کارکن کے مطابق یورپی ممالک امریکی غنڈہ گردی اوراس کی جارحانہ پالیسیوں سے اُکتا گئے ہیں اوروہ ایران جوہری معاہدے کے ذریعے خود کو واشنگٹن سے آزاد کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’الیگزنڈر آزاد گان‘‘نے کہاکہ یورپی ممالک امریکی غنڈہ گردی اوراس کی جارحانہ پالیسیوں سے اُکتا گئے ہیں اوروہ ایران جوہری معاہدے کے ذریعے خود کو واشنگٹن سے آزاد کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک کی حکومتوں کو یہ احساس ہورہا ہے کہ ان کے استقلال اورخودمختاری پر دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ کا کنٹرول رہا ہے اور اب انہیں امریکی چنگل سے آزاد ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ان حکومتوں کو لگتا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے ذریعے امریکی غنڈہ گردی کا مقابلہ کرکے خود کو واشنگٹن کی پالیسیوں سے آزاد کرایا جاسکتا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۲۹