نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

مشرق وسطیٰ میں ایران کے بغیر امن واستحکام ناممکن ہے

چهارشنبه, ۲۹ آگوست ۲۰۱۸، ۱۱:۰۴ ق.ظ


بیجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر:

نیوزنور 29اگست/بیجنگ یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ ایران جوہری معاہدے کی حمایت کی ہے اورایران مخالف امریکی پابندیوں کے دور میں تہران کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر ’’لی گوفو‘‘نےکہاکہ چین نے ہمیشہ ایران جوہری معاہدے کی حمایت کی ہے اورایران مخالف امریکی پابندیوں کے دور میں تہران کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران جوہری معاہدے کےخلاف امریکہ کے یکطرفہ اقدام کی بیجنگ کےسامنے کوئی حیثیت نہیں ہے ہمارا ماننا ہے کہ  امریکی قوانین دنیا کے مختلف ممالک پر لاگو نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ  چین کے خلاف امریکی پابندیاں اور ایران پر نئی پابندیاں عائد کئے جانے کے اقدامات غیر قانونی ہیں  امریکہ کی اس طرح کی پالیسی سے ایران اورچین متاثر نہیں ہونے والے ہیں۔

انہوں نے  ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہاکہ ایران ایک اہم علاقائی طاقت ہے  مشرق وسطیٰ میں ایران کے بغیر امن واستحکام ناممکن ہے۔

موصوف ماہر نے کہا کہ امریکہ  ایرانی تیل کا بائیکاٹ کرکے مشرق وسطیٰ میں ایران کی  طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بیجنگ  ایران پر امریکی اقتصادی دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی کو مسترد کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کا مقصد مشرق وسطیٰ علاقے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی