شامی وروسی میزائل دفاعی نظام مغربی حملوں کو روکنے کیلئے پوری طرح تیار ہے
روسی دفاعی ماہر:
نیوزنور 28اگست/دفاعی امور کے ایک روسی ماہر نے وزیردفاع کے اس بیان کہ امریکہ اوراسکے اتحادی بحیرہ روم میں شام پر وسیع پیمانے پر دوبارہ حملے کرنے کی تیاری کررہے ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی وروسی میزائل دفاعی نظام مغربی حملوں کو روکنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ایگور کوروچنکو‘‘نے وزیردفاع کے اس بیان کہ امریکہ اوراسکے اتحادی بحیرہ روم میں شام پر وسیع پیمانے پر دوبارہ حملے کرنے کی تیاری کررہے ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی وروسی میزائل دفاعی نظام مغربی حملوں کو روکنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام کے ادلب صوبے میں اورامریکہ ان کے مغربی حامی ایک نئے کیمیائی حملے کا منصوبہ تیار کرکے دمشق پر اس کا الزام ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اس عرب ملک پر امریکہ کی قیادت میں دوبارہ حملوں کی راہ ہموار ہوسکے۔
انہوں نے کہاکہ شام کے میزائل دفاعی نظام تمام شہروں اورقصبوں کو ممکنہ امریکی حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں روس کے ہمیمن اورترطوس فوجی بیسز میں قائم روسی میزائل دفاعی نظام بھی کسی بھی ممکنہ حملے سے پوری طرح نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔
واضح رہے کہ روسی وزیر دفاع نے اپنے حالیہ بیان میں خبردار کیا کہ شام کے قریب بحیرہ روم میں امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے جنگی بحری جہاز بڑی تعداد میں جمع ہورہے ہیں جوکہ ایک خطرناک پیشرفت ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اوراسکے اتحادی شام پر دوبارہ حملہ کرنے کی تیار ی کررہے ہیں۔
دوسری طرف روس کے ایک سینئر سیاستدان نے ایک بیان میں کہاکہ ان کا ملک شام میں اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ دیگر ممالک میں اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو تنصیب کرسکتا ہے تو روس بھی ایسا کرسکتا ہےمیں واضح طورپر کہتا ہوں کہ امریکہ کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کیلئے روس شام میں اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کرسکتا ہے۔