آل خلیفہ کے زوال تک بحرینی انقلاب جاری رہے گا
منامہ پوسٹ :
نیوز نور28اگست/بحرین کے ایک روز نامہ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ معامیر کے علاقے میں ملک کی عوام بحرین کے شہدا ءسے وفاداری کا اعلان اور جیلوں میں بند بحرینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج رہی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرینی روز نامہ ’’منامہ پوسٹ‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ معامیر کے علاقے میں ملک کی عوام بحرین کے شہدا ءسے وفاداری کا اعلان اور جیلوں میں بند بحرینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج رہی۔
رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بحرینی پرچم اور ایسے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ آل خلیفہ حکومت کے زوال تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف اس ملک کے عوام کا احتجاج جاری ہےاور مظاہرین اپنے ملک میں آل خلیفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوری حکومت کے قیام نیز سیاسی قیدیوں کی آزادی کے خواہاں ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۲۸