علمائے اسلام کا اتحاد دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کا واحد راستہ
خبر گان کونسل کے رکن: نیوزنور12مئی/اسلامی
جمہوریہ ایران کے خبر گان کونسل کے رکن نے اتحاد اسلام کو ختم کرنے کے حوالے سے
دشمن کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر علمائے اسلام ایک دوسرے سے
جڑ جائیں تو دشمن کی تمام چالیں ناکام ہوجائیں گی ۔ عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی
خبر گان کونسل کے رکن’’ آیت الله سید محمد رضا مدرسی یزدی ‘‘نے حوزہ علمیہ امام
کاظم(ع) قم ایران میں ’ علوم اسلام کی پیداوار اور اس کی توسیع میں شیعہ کے کردار ‘
کے عنوان سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کا اجلاس مسلمانوں میں
اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے میں بہت مفید ہے ۔ انہوں نے اتحاد اسلام کو ختم کرنے کے حوالے سے دشمن کی سازشوں
کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر علمائے اسلام ایک دوسرے سے جڑ جائیں تو دشمن
کی تمام چالیں ناکام ہوجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم آیت الله شرف الدین و حضرات آیات ناصر
مکارم شیرازی اور جعفر سبحانی جیسے بزرگان نے فقہ مقارن اور علوم اسلام کے سلسلے میں
فراوان کتابیں تحریر کی ہیں شیعت کی شناخت
اور معرفی کے لئے اس کتابوں کا یکجا کیا جاناضروری ہے ۔ آیت الله مدرسی یزدی نے یہ کہتے ہوئے کہ بہت سارے اہلسنت شیعہ نظریات کی بہ نسبت بے خبر ہیں کہاکہ دشمن
بھی اسی گوشے سے سوء استفادہ کرتے ہوئے اہلسنت کے دلوں میں شیعہ فوبیا پھیلانے اور
ان کے دلوں میں خوف بٹھانے میں کوشاں ہے اور یہی وہ بات جس کی بنیاد پر اہلسنت
شیعوں کی بہ نسبت اچھا نظریہ نہیں رکھتے ۔ خبر گان کونسل کے رکن نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جب شیعہ
نظریات تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لئے روشن ہوجائیں گے تو یقینا سبھی اس بات کے
معتقد ہوں گے کہ شیعہ فقہ میں جنگ و شدت پسندی کا کوئی مقام نہیں ہے ۔ آیت الله مدرسی یزدی نے مزیدکہا کہ ہمیں ملت اسلامیہ میں اتحاد و
یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ دشمن کی صفوں میں اداسی پھیلے اور ان کی
سازشیں ناکامی سے روبرو ہوں اور دن بہ دن اسلام کی عزت دوبالا ہوتی چلی جائے ۔