امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں یورپی مفادات کیلئے نقصان دہ
جرمن وزیر خارجہ:
نیوز نور28اگست/جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی پابندیاں لگانے کی یک طرفہ پالیسی یورپی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بر لن میں سالانہ سفارتی کانفرنس کے موقع پر ایک اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران جرمن وزیر خارجہ’’ ہیکو ماس‘‘ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے یورپ کے تجارتی شراکت داروں پر اقتصادی پابندیاں لگانا یورپی ممالک کے لیے نقصان دہ ہےاور ایسے امریکی اقدامات سے یورپ جوابی رد عمل دینے پر مجبور ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو عالمی معاشی نظام میں امریکی غلبے کے خلاف اقدامات کرنے چاہیے۔
انہوں نے یورپی ممالک کو دعوت دی کہ وہ مل کر یورپ کی تجارتی، معاشی اور مالی پالیسیوں میں خود مختاری قائم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے جرمن وزیر خارجہ کا یہ بیان موجودہ حالات کے تناظر میں نہایت اہم سمجھا جارہا ہےاورکہا جارہا ہے کہ اگر یہ غیر منطقی اورجارحانہ پالیسیاں اور من مانیاں جاری رہیں تو جلد ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ خود کو دنیا بھر میں تنہا کر لیں گے۔
- ۱۸/۰۸/۲۸