ہیومن رائٹ واچ اورایمنسٹی انٹرنیشنل یمن پر آل سعود کے مظالم کو رکوانے میں کردار اداکریں
ایڈورڈ کوریگن:
نیوزنور 28اگست/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ یمن پر آل سعود کی وحشیانہ جارحیت کو روکنے کیلئے عالمی تنظیموں خاص کر ہیومن رائٹس واچ اورایمنسٹی انٹرنیشنل کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’ایڈورڈ کوریگن‘‘نےکہاکہ یمن پر آل سعود کی وحشیانہ جارحیت کو روکنے کیلئے عالمی تنظیموں خاص کر ہیومن رائٹس واچ اورایمنسٹی انٹرنیشنل کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی طرف سے یمنی عوام کے قتل عام پر عالمی انسانی حقوق تنظیموں کی طرف سے محض بیانات جاری کرنا کافی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو یمن میں سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے خلاف قرارداد منظور کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی میڈیا کو یمنی بچوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے اور اس ملک کی آبادی کے خلاف ظالمانہ محاصرے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک مغربی خاص کر امریکی میڈیا یمنی مسئلے کو نہیں اُٹھاتا تب تک امریکی کانگریس یقینی طورپر سعودی اتحاد کے خلاف کسی بھی طرح کے اقدامات کرنے والی نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۲۸