روہنگائی مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے
مسعود شاد جارحہ:
نیوزنور 28اگست/عالمی امور کے ایک برطانوی ماہر اوراسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام اورنسل کشی کو جس طرح سے عالمی برادری کی طرف سے نظرانداز کیا جارہا ہے اسے اقوام متحدہ کی ساکھ مزید داغدار ہوئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’مسعود شادجارحہ‘‘نےکہاکہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام اورنسل کشی کو جس طرح سے عالمی برادری کی طرف سے نظرانداز کیا جارہا ہے اسے اقوام متحدہ کی ساکھ مزید داغدار ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میانمار میں گذشتہ کئی سالوں سے مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور بین الاقوامی برادری اس سنگین جرم کو نظرانداز کرتی آرہی ہے اس لئے روہنگیائی مسلمانوں کو دوبارہ میانمار بھیجنا کس طرح صحیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر روہنگیائی مسلمانوں پر برمی فوج اور انتہا پسند بڈھست اسی طرح مظالم جاری رکھتے ہیں تو عالمی عدالتوں اوراقوام متحدہ کو کوئی حقیقی جواز نہیں رہتا ۔
یاد رہےکہ میانمار کی سول حکومت بھی ان مظالم کو روکنے میں مکمل طورپر ناکام رہی اور آنگ سان سوچی نے فوج کو مظالم سے روکنے کے لیے اپنا کردار نہیں نبھایا بلکہ مشتعل بدھ مت پیروکاروں کو نفرت آمیز رویے اور اشتعال انگیز تقاریر کے مواقع فراہم کیے گئے۔
اقوام متحدہ کی تفتیشی کمیشن نے دورہ میانمار کے دوران سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں کے انٹرویوز کیے جس سے ہوشربا داستانیں سامنے آئی ہیں۔ سیکڑوں خواتین کی عصمت دری کی گئی اور ایک ہزار سے زائد مردوں کو قتل کیا گیا، درجنوں کو زندہ جلایا گیا اور کئی افراد کے سر تن سے جدا کردیے گئے جس کے باعث 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش میں پناہ لینی پڑی ہے۔
- ۱۸/۰۸/۲۸