شیطان بزر گ امریکہ صرف اورصرف طاقت اورجارحیت پر یقین رکھتا ہے
امریکی مصنف:
نیوزنور 28اگست/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار ومصنف نے اس بات کےساتھ کہ واشنگٹن کے یکطرفہ اقدامات اور جوہری معاہدے سے علحٰیدہ ہونے کے فیصلے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس امریکہ کے خلاف قانونی اقدامات اُٹھانے کا بھرپور حق حاصل ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’جیمزپیٹراس‘‘نے اس بات کےساتھ کہ واشنگٹن کے یکطرفہ اقدامات اور جوہری معاہدے سے علحٰیدہ ہونے کے فیصلے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس امریکہ کے خلاف قانونی اقدامات اُٹھانے کا بھرپور حق حاصل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
پروفیسر پیٹراس نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ عالمی فیصلوں یا معاہدوں کی پاسداری کرنے میں کسی طرح سنجیدہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے خلاف قانونی کاروائی اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا مسلمہ حق ہے۔
انہوں نے کہاکہ واشنگٹن حکومت کا کسی بھی بین الاقوامی فیصلے کی پاسداری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کا طاقت، سیاسی اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران میں نظامی حکومت کی تبدیلی کا ارادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران مخالف اقدامات سے صرف اورصرف یہی باور ہوتا ہےکہ امریکہ صرف اورصرف طاقت اورجارحیت پر یقین رکھتا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۲۸