شام میں دہشتگردوں کےخلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے
ایرانی وزیر دفاع:
نیوزنور27اگست/ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شامی مسلح افواج اور مقاومتی فرنٹ کے اتحاد کی جد و جہد کے ساتھ شام میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع ’’بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی‘‘ نے شام میں اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شامی مسلح افواج اور مقاومتی فرنٹ کے اتحاد کی جد و جہد کے ساتھ شام میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پائیدار سلامتی اور تمام ممالک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ پر پابند ہے۔
موصوف وزیر نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور ایران کے نجی شعبے اپنی اعلٰی صلاحیتوں کے ساتھ اس ملک کی بحالی کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فوجی شعبے میں اعلٰی صلاحیتوں کا صاحب ہے لہذا شام میں فوجی سازوسامان کی ترقی کے لئے مدد کرسکتا ہے۔
ملاقات میں شامی وزیر دفاع جنرل علی ایوب نے کہا کہ آٹھ سال سے پہلے شام کے خلاف منصوبہ بند عالمی جنگ کا آغاز کیا گیا مگر مقاومتی فرنٹ کی حمایت کے ساتھ یہ سازش ناکام ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں کی جڑ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جسکو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیئے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر دفاع گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر شامی دارالحکومت پہنچ گئےجہاں انہوں نے صدر بشار الاسد کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
- ۱۸/۰۸/۲۷