نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


محکمہ اوقاف فلسطین:

 نیوزنور27اگست/فلسطین کے اسلامی محکمہ اوقاف نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ صہیونی ریاست کے کسی قانون میں شامل نہیں اور نہ اس پر مسلمانوں کے علاوہ کسی اور کا کوئی حق ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے اسلامی محکمہ اوقاف نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کسی سرزمین کے قوانین میں شامل نہیں اور نہ ہی کسی اسرائیلی عدالت کو اس کے بارے میں کوئی فیصلہ دینے کا حق حاصل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پر اگر کوئی قانون نافذ ہو گا تو وہ صرف الہٰی قانون ہے یہ مسجد اسلامی مسجد ہے اور رہے گی جب تک کہ خداوند عالم زمین کا فرش سمیٹ لیتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول تمام مسلمانان عالم سے متعلق ہے اور ہر گز قابل تقسیم نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کسی دوسری قوم کا حصہ ہے۔

فلسطینی وزارت اوقاف کے بیان میں اس بات سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ انتہا پسند یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی اجازت دینا مذہبی جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت اوقاف نے یہ بیان اسرائیلی حکام کی طرف سے اس اقدام کے رد عمل میں جاری کیا ہے جس میں صہیونی حکام نے پولیس سے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں سے روکنے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکنے کی وضاحت طلب کی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی