امام خمینی ؒنے عالم اسلام کو نئی زندگی عطا کی
ہندوستانی شیعہ عالم دین : نیوزنور12مئی/ہندوستان
کے ایک شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ اگر امام خمینی ؒسامراجی واستبدادی طاقت کے
خلاف محکم و شجاعانہ اقدام نہ کرتے تو آج دنیا میں مسلمان خود کو مسلمان کہنے میں
گھبراہٹ محسوس کرتا ۔ عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حوزہ
علمیہ ہندوستان کے استاد اور مبلغ دین مبین اسلام ’’حجت الاسلام سید محمد کاظم
موسوی ‘‘نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے خصوصی گفتگو میں امریکی کی طرف سے ایران
جوہری معاہدہ سے علحیٰد ہ ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک ظالم و جابر
ملک ہے جو غنڈہ گردی کرنا جانتا ہے اور اس ملک کے حکمران انسانیت کے نام سے کوسوں
دور ہیں ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒنے حقیقی اسلام کی
پیروی کرتے ہوئے روز اول اعلان کر دیا کہ دنیا میں جہاں بھی مظلومیت پائی جائے گی
ہم ان کی حمایت کرے نگے اور ظالم سے مقابلہ کرینگے اور انہوں نے عملی صورت میں
ایسا کر کے دکھایا ۔ امام جمعہ مظفرپور نے ایران کی طرف سے صیہونی ناجائز ملک پر
میزایل داغے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی جانائز حکومت کا وجود ظلم
و جبر پر ہے اور اس نے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے اس کو تباہ ہونے
میں ہی پوری دنیا کو سکون و آرام نصیب ہو پائے گا ۔ حجت الاسلام سید محمد کاظم موسوی نے تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ
کسی کو اس میں شک نہیں ہے کہ اس وقت ایران تنہا ملک ہے جو مسلمانوں و مظلوموں کا
حامی ہے اور مسلسل دہشتگردی کا مقابلہ کر رہا ہے ورنہ اسلامی ممالک تو بہت سارے
ہیں مگر اکثر سامراجی و ظالم حکومتوں کے غلام بنے ہوئے ان کی سازش پر عمل کر رہے
ہیں ۔