نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی صدر:

نیوزنور27اگست/شام کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کے حالیہ رویے سے دنیا میں مقاومتی فرنٹ کی سچائی سب پر نمایاں ہوچکی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر’’بشارالاسد‘‘ نے دمشق کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ کے حالیہ رویے سے دنیا میں مقاومتی فرنٹ کی سچائی سب پر نمایاں ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق امریکی پالیسی، روس کے خلاف پابندیاں اور دہشتگردوں کے ذریعے شام میں جنگ کی آگ بھڑکانے جیسے اقدامات سے یہ بات ثابت ہوتا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مقاومتی فرنٹ کی پالیسی درست سمت میں جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر کی پشت پناہی کرتے ہوئے شام میں جنگ کو طول دے رہا ہے اور دوسری طرف جب بھی شامی مسلح افواج دہشتگردوں پر غلبہ حاصل کرتی ہے تو امریکہ نئی سازش کے تحت شام کی صورتحال کو بگاڑتا ہے۔

شامی صدر نے کہا کہ امریکہ کے ایسے منفی رویے کو دیکھتے ہوئے اس بات کی ضرورت ہے کہ مقاومتی فرنٹ دنیا میں امریکہ کی منفی پالیسی کا مقابلہ کرے۔

انہوں نے ایرانی وزیر دفاع کے دورہ شام کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور دمشق کے تعلقات گہرے ہیں۔

صدر بشار الاسد نےمزید اس بات پر زور دیا کہ ایران اور شام کے درمیان تعلقات طویل المدت اور مضبوط ہیں اور دونوں ملکوں کے سامنے قیاس آرائیوں اور بے بنیاد افواہوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی