امریکہ دنیا بھر کی ظالم وآمر حکومتوں کا سب سے بڑا حامی ہے
نوم چومسکی:
نیوزنور27اگست/امریکہ کے کہنہ مشق سیاسی تجزیہ کار وبین الاقوامی امور کے ماہر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری ،آزادی واستقلال تہران کے تئیں امریکی دشمنی کی اصلی وجہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’نوم چومسکی ‘‘نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری ،آزادی واستقلال تہران کے تئیں امریکی دشمنی کی اصلی وجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران کے خلاف امریکہ کے اس دعوے کہ تہران مشرق وسطیٰ میں تباہ کن کردار اداکررہا ہے کو گمراہ کن اورمسترد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ علاقے میں نہ صرف ظالم وآمر حکومتوں کا حامی ہے بلکہ علاقے میں تکفیری گروہوں کا سب سے بڑا مددگار رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ایران کے اسلامی انقلاب کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔
انہوں نے کہاکہ 1979ء میں اسلامی انقلاب کی کامیابی نے ایران میں امریکی نواز حکومت کا خاتمہ کرکے ایران سے امریکی اثرورسوخ کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ہے اس وجہ سے امریکہ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا دشمن قراردیتا ہے۔
انہوں نے ایران مخالف مغربی ریاستوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر کی رجعتی حکومتوں اوردہشتگردوں کو امریکی کی حمایت حاصل ہے جبکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات امریکی حمایت سے مختلف ممالک میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۲۷