امریکہ اوراسرائیل علاقائی رجعتی حکومتوں کےساتھ مل کر نام نہاد سنچری ڈیل کو فلسطینی عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں
مصری سیاستدان:
نیوزنور27اگست/مصر کے ایک معروف سیاستدان اوربین الاقوامی ایٹمی توانائی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے خلاف رجعتی عرب حکومتوں کی سازشیں افسوسناک وشرمناک ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’محمد البردائی ‘‘نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ مسئلہ فلسطین کے خلاف رجعتی عرب حکومتوں کی سازشیں افسوسناک وشرمناک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطین کے حوالے سے جو مؤقف اپنایا ہے وہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی رجعتی حکومتیں فلسطینی عوام کے خلاف امریکی اقدامات کی مخالفت کے بجائے اس کی حمایت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام پر اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم میں عرب حکومتیں برابر کی شریک ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکہ اوراسرائیل علاقائی رجعتی حکومتوں کےساتھ مل کر نام نہاد سنچری ڈیل کو فلسطینی عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔