نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کے روسی ماہر:

نیوزنور27اگست/بین الاقوامی امور کے ایک روسی ماہر نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحٰیدگی  اورایران کے خلاف سخت مؤقف اپنانے  کی وجہ سے  امریکہ  آج عالمی سطح پر تنہا پڑھ گیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’ایوان تموفیو‘‘نےکہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحٰیدگی  اورایران کے خلاف سخت مؤقف اپنانے  کی وجہ سے  امریکہ  آج عالمی سطح پر تنہا پڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران جوہری معاہدے سے علحٰیدگی کے باوجود تہران اس بین الاقوامی معاہدے کے تحت نیک نیتی سے اپنی ذمہ داریاں نبھارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ پالیسی قابل قدر ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ یورپی یونین جامع مشترکہ ایکشن پلان کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ روس نے  اس معاہدے کے تحفظ اورحمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے اقتصادی اورسیاسی دبا ؤ کے سامنے کبھی سرخم ہونے والا نہیں ہے تہران کے اقدامات نے عالمی سطح پر امریکہ کو تنہا کردیا ہے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں  ایک بار پھر بے اثر ثابت ہونے والی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ دیگر ممالک پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہوچکا ہے اور گذشتہ نصف صدی کے دوران 130 ممالک کے خلاف امریکہ پابندیاں عائدکرچکا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ گذشتہ کئی دہائیوں سے امریکہ نے 80 ممالک کی حکومتوں کو گرانے کی ناکام منصوبہ بندی کی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی