حکومتی پالیسی کے خلاف بیان پر امامِ کعبہ گرفتار
رپورٹ :
نیوزنور25اگست/سعودی عرب نے امامِ کعبہ کو مبینہ طور پر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حکومت آل سعود نے امامِ کعبہ’’ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب‘‘ کو مبینہ طور پر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیاہے۔
رپورٹ کے مطابق امامِ کعبہ کی حراست کے پیچھے موجود وجوہات کے بارے میں بتایا گیا کہ انہیں عام طور پر رائج برائیوں کے خلاف عوامی سطح پر آواز بلند کرنے کی اسلامی ذمہ داری کے حوالے سے دیے گئے ایک وعظ کے باعث گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب جو مکہ میں جج کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں نے اپنی تقریر میں کنسرٹس اور تفریحاتی تقریبات میں نامحرم مرد و خواتین کے گھلنے ملنے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاہم انہوں نے براہِ راست سعودی حکام پر کوئی تنقید نہیں کی تھی۔
واضح رہے کہ ان کی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کا انگریزی اور عربی ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹِویٹ ہوگیا تھا۔
- ۱۸/۰۸/۲۵