نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جاپان امن فاؤنڈیشن ساساکاوا کے صدر:

 نیوزنور25اگست/جاپان کی امن فاؤنڈیشن ساساکاوا کے صدر نے تہران ٹوکیو تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید بڑھاناہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی امن فاؤنڈیشن ساساکاوا کے صدر’’نوبو تاناکا‘‘نے جاپان میں تعینات ایران کے سفیرمرتضی رحمان موحد کے ساتھ ایک ملاقات میں تہران ٹوکیو تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید بڑھاناہے۔

انہوں نے ایران اور جاپان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ایران کے مختلف حلقوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے ایران میں سیاحتی مقامات کو جاپانی عوام تک روشناس کرنے سے متعلق ایک تجویز دی جسے جاپانی عہدیدار نے خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں فریقین نے ایران اور جاپان کے درمیان تعلیمی، جامعات، تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے فروغ اور اساتذہ اور طالب علموں کے وفود کے تبادلوں پر بھی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ جاپان کی ساساکاوا فاؤنڈیشن دوسرے ممالک کے ساتھ معاشی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کی فضا فراہم کرتی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی