القدس کے بارے میں ٹرمپ کے بیان سے صدی کی ڈیل کے سازشی اہداف بے نقاب ہوئے ہیں
فلسطین کی پروگریسیو پارٹی:
نیوزنور25اگست/فلسطین کی پروگریسیو پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا القدس کے بارے میں میں متنازع بیان قضیہ فلسطین کے بارے میں امریکی کی منفی سوچ اور صدی کی ڈیل کی سازش کے اہداف کو بے نقاب کرتا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی پروگریسیو پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا القدس کے بارے میں میں متنازع بیان قضیہ فلسطین کے بارے میں امریکہ کی منفی سوچ اور صدی کی ڈیل کی سازش کے اہداف کو بے نقاب کرتا ہے۔
فلسطین پروگریسیو پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا بیان صدی کی ڈیل کی سازش کے اہداف اور اس کے مذموم مقاصد کو واضح کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس سے دست برداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتااور القدس سے کوئی خائن اور ملعون ہی دست بردار ہوسکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل فلسطینی قوم کو القدس سے محروم نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بیت المقدس کو فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے سے نکال دیا ہے ان کے اس بیان پر فلسطین کی مذہبی اورسیاسی قیادت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۲۵