امریکہ کو عالمی تجارت کا ٹھیکیدار نہیں بننے دیں گے
یورپی یونین کمیشن کے صدر: نیوزنور12مئی/یورپی یونین کمیشن کے صدر نے مشترکہ ایٹمی
معاہدے سے امریکہ کے خروج اورنئی پابندیاں عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے
کہ وقت آگیا ہے کہ یورپ سپر پاورکی حیثیت سے امریکہ کی جگہ لے اور امریکہ کو
عالمی تجارت کا ٹھیکیدار بننے کی اجازت نہ دے۔ عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی
یونین کمیشن کے صدر’’جین کلاڈ جنکر‘‘ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خروج
اور ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ وقت آگیا ہے
کہ یورپ سپر پاورکی حیثیت سے امریکہ کی جگہ لے اور امریکہ کو عالمی تجارت کا
ٹھیکیدار بننے کی اجازت نہ دے۔ یورپی یونین کمیشن کے
صدر نےکہا کہ امریکہ اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا اسلئے امریکہ عالمی
تجارت کا ٹھیکیدار نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ ایران
کے ساتھ جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر یورپی یونین کمیشن نے امریکی صدر ڈونالڈ
ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کے
اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ موصوف صدر نے کہا کہ
صدر ٹرمپ کے فیصلے سے ظاہر ہےکہ امریکہ اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں
دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر
ایران پر پابندیاں لگیں تو عالمی تجارتی تنظیم کا در کھٹکھٹائیں گےتاکہ امریکہ کو عالمی
تجارت کا ٹھیکدار نہ بننے سے روکا جاسکے۔ قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا نے امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ کے ایران
کے ساتھ کیے گئے معاہدہ سے نکلنے کے فیصلہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئےتمام
فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدہ پر عمل درآمد کروائیں۔ قابل ذکر ہے کہ فرانس، جرمنی ، برطانیہ ،چین اور روس کے ساتھ
ساتھ ہندوستان اور ترکی نے کہا ہے کہ بھی
ایران کاجوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہےاسلئےایرانی عوام کے حق کا احترام کیا
جائے اور متنازعہ امور سفارتی ذرائع سے نمٹائے جائے۔ روس کے صدر پوتین نے امریکہ کے ایران کے جوہری پروگرام پر
عالمی معاہدے سے علحیٰدگی کے اعلان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے قومی
سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ ترک صدر نے ایرانی صدر
سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ایران کی حمایت کے لئے تیار ہے اور
امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ چین نے بھی مشترکہ
ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔