عراق ایران مخالف پابندیوں پر خاموش نہیں رہے گا
عراقی قومی حکمت تحریک کے سربراہ:
نیوزنور25اگست/اعلٰی عراقی سیاسی رہنما اور قومی حکمت تحریک کے سربراہ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران مخالف اقدامات پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق ایران سے متعلق پابندیوں کے سامنے ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ عراقی سیاسی رہنما اور قومی حکمت تحریک کے سربراہ ’’سید عمار حکیم‘‘نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران مخالف اقدامات پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق ایران سے متعلق پابندیوں کے سامنے ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے کہا کہ جارحانہ پالیسی اور پابندیوں کا نتیجہ مشرق وسطٰی میں جنگوں اورتناؤ میں اضافہ ہے لہذا ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایران سے متعلق اپنی پالیسی میں نظرثانی کرے۔
سید عمار حکیم نے کہا کہ ایران اورعراق کے درمیان تاریخی اور ثقافتی مشترکات ہیں دونوں ممالک ایک دوسرے سے منسلک ہیں لہذا امریکہ ایران مخالف پابندیوں میں نظرثانی کرے کیونکہ ایسے منفی اقدامات سے عراق بھی متاثر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقائی اقوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں اور ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے قومی مفادات خطرے میں پڑھ جائیں۔
- ۱۸/۰۸/۲۵